لاہور: ( ) عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔
ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا او ر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔
سابق وزیراعظم کی وکلا ٹیم نے کہا سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

















