اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) توشہ خانہ کیس میں عمران، بشریٰ کی سزا معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے عمران خان اور بشریٰ کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے استفسار کیا کیا اپیل سماعت کےلئے مقرر ہے؟ اپیل شروع نہیں کریں گے اگر آپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دے دیں۔ وکیل علی ظفر نے کہا سزا معطلی کی بجائے مرکزی اپیل پر دلائل دیں گے۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے سائفر کیس منگل کو سماعت کےلئے مقرر ہے جو کچھ دنوں میں مکمل ہوجائیگا، توشہ خانہ کیس سن کر منگل کو سماعت کےلئے نہیں رکھ سکتے، سائفر کیس میں ایف آئی اے کے دلائل شروع ہونے ہیں، نہیں معلوم کتنا وقت لیتے ہیں، توشہ خانہ کیس کو عید کے بعد رکھ لیتے ہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نیب پراسیکیوٹر سے پوچھا کیا نیب سزا معطلی پر کوئی موقف پیش کرنا چاہتا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا فیصلے کا جائزہ لیا، سزا معطلی کا کیس ہے، سزا معطلی پر کوئی اعتراض نہیں تاہم اپیلیں ابھی نہیں سنی جاسکتیں۔ عدالت نے کہا نیب کا بڑا قابل تعریف مو¿قف ہے، سراہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی سزا کےساتھ سزا کا فیصلہ بھی معطل کردیا جائے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی چھوڑ دیں۔
بعدازاں عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے بیان کی روشنی میں توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ کی سزا معطل کردی اور دونوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے سزا کےخلاف اپیل عید کے بعد مقرر کریں گے۔
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ منتقلی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے عید کے موقع پر اور ہفتے میں ایک دن بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ کی ملاقات کرانے کا حکم دےدیا، عدالت نے ریمارکس دئیے حکومت کسی کی نجی پراپرٹی کو سب جیل کیسے قرار دے سکتی ہے، سٹیٹ کونسل نے کہا عدالتی حکم پر ڈائریکٹر لا نے بنی گالہ سب جیل کا دورہ کر کے رپورٹ جاری کردی۔
عدالت نے سٹیٹ کونسل کو رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا بنی گالا سب جیل کا دورہ کرنےوالی افسر سہولیات سے مطمئن ہوئیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل انتظامیہ و چیف کمشنر کی رپورٹ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا سب سیاست ہے، جسٹس میاں گل حسن نے سٹیٹ کونسل سے مکالمے میں کہا 31 جنوری کی سزا کے بعد 141 خواتین داخل ہوئیں، آپ کہتے تھے جیل اوور کراوڈڈ ہے، آپکا مطلب ہے بس سیاست ہو، کمیونٹی سمجھتی ہے بنی گالہ قید کر کے خیرات دے رہے ہیں، ایک طرف کہا جا رہا ہے جگہ کم قیدی زیادہ ہیں دوسری جانب 141 خواتین داخل ہوگئیں، جب نئی خواتین جیل داخل ہوگئیں تو پھر منتقلی نہ کرنے کا جواز تو ختم ہوگیا، آپ لوگ عدالت کو مطمئن نہیں کرسکے، آپ لوگ تلے ہوئے ہیں رول آف لا کا انڈیکس صفر پر آجائے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے عام انتخابات سے 3 روز قبل عمران خان کو یکے بعد دیگرے سزائیں دلوائی گئیں، فیصلہ معطل ہی ہونا چاہئے تھا، سائفر کیس میں بھی بریت ہوجائیگی، ججز کے خط کے معاملے پر شیر افضل مروت نے کہا سپریم کورٹ کا 7 رکنی بنچ بن گیا تو تصدق جیلانی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایک ساتھ 2 تفتیش تو نہیں ہوسکتیں، کمیشن تو ویسے ہی بے اثر ہوگیا تھا۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















