کراچی (مشرق نیوز) معروف پاکستانی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے ملک سے باہر شادی کرنے کی خواہش رکھنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ دیدیا۔ صنم جنگ نے کہا کہ جو لڑکیاں ملک سے باہر شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، میں انکو یہی مشورہ دوں گی ملک سے باہر شادی نہیں کرنا، کبھی بھی پاکستان چھوڑ کر مت جانا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھا ملک ہے، شادی کرکے سکون سے یہاں ہی رہو کیونکہ اگر بیرون ملک جاو گی تو وہاں آپ کو اپنے والدین اور بہن بھائیوں سمیت ہر کوئی یاد آئیگا۔ صنم جنگ نے مزید کہا کہ بیرون ملک میں تو ہمیں وہ لوگ بھی یاد آتے ہیں جن سے ہم نفرت کرتے ہیں یا جو ہم سے نفرت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ جولائی 2023 میں صنم جنگ اپنی بیٹی اور شوہر کے ہمراہ پاکستان سے امریکہ منتقل ہوگئی تھیں اور رواں سال کی شروعات میں انہوں نے سوشل میڈیا پر امریکہ سے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ رو رہی تھیں۔ صنم جنگ نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں رہنا بہت مشکل ہے، یہاں ہمیں اپنے پیاروں کی بہت یاد آتی ہے لیکن ہم جلدی ان سے ملاقات بھی نہیں کرسکتے۔
صنم جنگ کا پاکستانی لڑکیوں کو بیرون ملک شادی نہ کرنے کا مشورہ



















