مسلم لیگ (ن) کاسینٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ،رانا ثناکو اہم ذمہ داری دی جائے گی
لاہور (اپنے رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) نے سینٹ انتخاب کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا،ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق کابینہ میں توسیع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مشاورت مکمل کر لی ، پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف نے کیا،ذرائع نے کہا ہے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب کابینہ میں قانونی و پارلیمانی امور کا چارج رانا ثناءکو دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کابینہ میں 5 سے 8 وزراءاور معاونین بھی شامل کیے جائیں گے، منشااللہ اور ایوب خان گادھی سمیت دیگر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے،ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں سینئر سیاستدانوں کو شامل کرنے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب کابینہ میں توسیع سینٹ انتخابات کے فوری بعد کر دی جائے گی۔

















