لاہور: ( اپنے رپورٹر سے)”سرسبز پنجاب........خوشحا ل کاشتکار“، وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تاریخ کے سب سے بڑے نوازشریف کسان کارڈپراجیکٹ کی منظوری دےدی۔
مریم نوازکی زیر صدارت دوسرے روز بھی پنجاب میں زرعی اصلاحات کےلئے خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب کا قرضہ دیا جائے گا، بہترین بیج، کھاد و کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض ملے گا، نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بنائے جائیں گے، ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، کیڑے مارادویات، بیج فراہم،زرعی نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے پہلے فیز میں ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنانے کی اصولی منظوری دے دی، ماڈل ایگریکلچر سنٹر بننے سے کاشتکاروں کو جعلی کھاد، ادویات سے چھٹکارا ملے گا،اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ و ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کی منظوری بھی دی گئی،سنٹر آف ایکسی لینس کے انتظامی امور بورڈ کے ذریعے کنٹرول کرنے اور ریسرچ سنٹر کو ریجنل یونیورسٹیز سے لنک کرنے ،چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، پاک چائنہ آر اینڈ ڈی سنٹر میں جینوم سنٹر، جرم پلازم ریسورس، سپیڈ بریڈنگ اور کلائیمنٹ چینج پر ریسرچ کی سہولت ہو گی۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















