اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے پوری قوم جرات مند سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا۔
وزیراعظم نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کےلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا،شہبازشریف نے کہا حکومت معاشی ترقی میں میری ٹائم سیکٹر کی افادیت کے پیش نظر ترقی کیلئے کوشاں ہے، شہبازشریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہبازشریف نے کہا پوری قوم جرات مند سکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے،ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں پر اعتماد کے اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا،وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، وزیراعظم کو علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی ضروریات پر بریفنگ دی گئی۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















