پاکستا ن بدامنی کی ذمہ داری افغانستان پر نہ ڈالے:طالبان حکومت

کابل :(مشرق نیوز)طالبان حکومت نے کہاہے پاکستا ن بدامنی کی ذمہ داری افغانستان پر نہ ڈالے۔

ترجمان افغان حکومت ذبیح مجاہد نے بی بی سی پشتو سے گفتگو کرتے ہوئے کہاافغانستان کو مسائل کا منبع قرار دینا غلط بیانی ہے ، مشکلات کا حل ملک میں تلاش کریں،خواجہ آصف کابیان نامناسب اور اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہے،خواجہ آصف اپنی ناکامی کی غلط توجیح کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان افغان حکومت نے کہا تحریک طالبان پاکستان 20 سال سے پاکستان میں ہے اور یہ تو پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے، الزامات نہیں لگانے چاہئیں ، مشکلات کا حل اپنے ملک میں تلاش کریں، پاکستان کو دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دینی چاہیے ۔