JUIچھوڑنے کاانعام،پی پی نے طلحہ محمود کو سینٹ کا ٹکٹ دےدیا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) جے یو آئی چھوڑنے کاانعام،پی پی نے طلحہ محمود کو سینٹ کا ٹکٹ دےدیا۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خیبر پختونخوا کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔
پارٹی قیادت کی ہدایت پر فدا خان اور قیضار خان میاں خیل پارٹی مفاد کی خاطر سینٹ انتخابات سے دستبردار ہوگئے،پارٹی فیصلے کے مطابق طلحہ محمود جنرل نشست اور روبینہ خالد خواتین نشست پر امیدوار ہوں گی۔
















