غزہ:(مشرق نیوز)غزہ میں بدترین قحط سالی،فضا سے گرائی جانےوالی امداد سے مزید متعدد فلسطینی شہید ہوگئے،غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کا کچھ حصہ سمندر اورکچھ خشکی پر گرا۔
بحیرہ روم میں گرنےوالے امدادی پیکٹ لینے کےلئے سمندر میں کودنے والے اورخشکی میں گرے امدادی سامان کو لینے کےلئے بھگدڑ مچنے سے فلسطینی ابدی نیند سو گئے۔
غزہ میڈیا آفس کے مطابق شمالی غزہ میں بدترین فاقہ کشی کی صورتحال ہے، قحط جیسی صورتحال میں فضا سے امداد گرانا بدسلوکی و فضول ہے،امداد کی فراہمی کےلئے زمینی راستے بحال کیے جائیں۔
غزہ میں بدترین قحط سالی، فضا سے گرائی جانےوالی امداد سے مزید متعددفلسطینی شہید

















