کے پی حکومت نے پرویز الٰہی کے طبی معائنے کےلئے رسائی مانگ لی

پشاور: (بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے پرویز الٰہی کے طبی معائنے کےلئے رسائی مانگ لی۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعلیٰ کےساتھ پنجاب حکومت کا رویہ تشویشناک ہے، مطالبے کرتے ہیں صوبائی حکومت کی میڈیکل ٹیم کو پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت و رسائی دی جائے، تسلی کرنا چاہتے ہیں گر کر زخمی ہوئے یا تشدد کیا گیا ،شدید تشویش ہے مریم نواز ذاتی انتقام کو لیکر سیاسی مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہابانی پی ٹی آئی،پرویز الٰہی سمیت پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کی پنجاب جیل میں حفاظت پر تشویش ہیں، مریم نواز کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں اگر پرویز الٰہی پر تشدد ثابت ہوگیا تو آپ کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے،خیبر پختونخوا کی میڈیکل ٹیم کو رسائی نہ دی گئی تو ہم ہر قسم کی قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔