ڈاکٹر نگہت کے شعری مجموعہ” اک نکاح کی قیمت پر“کی تقریب پذیرائی

لاہور:(کلچرل رپورٹر)صبا ممتاز بانو فاو¿نڈیشن اور نیشنل سپیرٹ فاو¿نڈیشن رجسٹرڈ کے اشتراک سے الحمرا ادبی بیٹھک میں ڈاکٹر نگہت خورشید کے شعری مجموعہ” اک نکاح کی قیمت پر“کی تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیا،پروفیسر مسرت کلانچوی نے کتاب کو بہترین نسائی کیفیات کا مجموعہ قرار دیاجس میں ایک عورت کی زندگی کا بہترین احاطہ کیا گیا۔

پروفیسر شفیق احمد نے کہا ڈاکٹر نگہت کی کتاب کو ہم عصر حاضرکابہترین شعری مجموعہ قرار دے سکتے ہیں،ڈاکٹر فاخرہ شجاع نے کہا کتاب میں نسوانی احساسات کا اظہار بڑی دلیری اور جرا ت سے کیا گیا ہے جو ہر کسی کا خاصہ نہیں، اہم تقریب کو منظم کرنے میں مقصود چغتائی، فیصل فابانی، شبانہ برنی، قاضی عبدالروف معینی ایڈوکیٹ، شاکر ملک،عاصم لطیف چودھری، علی راج، عامر محمود، علی دیوان، کا کردار نمایاں رہا، تمام افراد کا تعلق مختلف شعبہ ہائے جات سے ہے اور وہ سماجی پلیٹ فارم پر بہترین کردار ادا کر رہے ہیں۔