بلاول بھٹو کے پاس بےنظیرکے قاتلوں کو معاف کرنے کااختیار ہے:وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے بنگلزئی کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتاہوں،ناراض بلوچوں کو منانے خود جاوں گا۔

قومی دھارے میں شامل ہونےوالے نوجوانوں کے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کچھ ہماری غلطیاں بھی ہیں،حقیقت و تاثر میں بہت فرق ہے،آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،ملک میں بگاڑ کا حق کسی کو نہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا بندوق کا استعمال کرنےوالا ناراض نہیں ،بندوق اٹھانے والا میری قوم کا قاتل ہے،بلوچستان کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہاسالوں سے بلوچستان کے لوگوں کے اندر نفرت گھولی جارہی ہے، نوجوانوں کو بیرونی طاقتیں منظم طور پر استعمال کررہی ہیں،دہشتگردی کےخلاف جنگ صرف فوج نہیں سب کی ہے،سب نے ریاست کےساتھ رہنا ہے،کرپشن پر 10فیصد بھی قابو پالیا تو تاریخ میں نام آجائے گا،بلاول بھٹو کے پاس بےنظیرکے قاتلوں کو معاف کرنے کااختیار ہے۔