ہرنائی،کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ،12جاں بحق،8کو بچا لیا گیا

ہر نائی ،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)ہرنائی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ،12افراد جاں بحق ، 8 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ،چیف انسپکٹر مائنز نے کہاگیس دھماکے کے وقت 20 کان کن موجود تھے،جاں بحق کان کنوں کا تعلق کوئٹہ سے متصل ضلع پشین سے ہے،دھماکہ میتھین گیس کی وجہ سے ہوا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کےلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا، 2 ٹیموں نے ہرنائی کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ،وزیراعظم نے کہا واقعات انتہائی تکلیف دہ ،افسوسناک ہیں، غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کےساتھ کھڑے ہیں، حکومت زخمیوں و متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔