سابق جج مظاہر نقوی برطرف،صدر مملکت نے منظوری دےدی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سابق جج مظاہر نقوی برطرف،صدر مملکت آصف زرداری نے منظوری دےدی،وزارت قانون نے استعفیٰ منظوری کا نوٹیفکیشن واپس لےکر مظاہر نقوی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا،نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں ،وزارتوں کو بھجوادیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مظاہر نقوی 10 جنوری 2024 سے بطور جج سپریم کورٹ عہدے سے برطرف تصور ہوں گے، مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے۔