پائیدار ترقی کیلئے خواتین کی شرکت ناگزیز ہے: ڈاکٹر شاہد منیر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائیرایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے خواتین کی شرکت ناگزیز ہے۔ قلم اور تلوار کی طاقت کے ساتھ ساتھ خواتین کی طاقت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کی 12 کروڑ نفوس پر مشتمل خواتین آبادی کو پاکستان کی ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنا ہوگا۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے تحت تین روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات اور خواتین کی معاشی خو د مختاری کے اہداف حاصل کر کے پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے۔ پروفیسر شاہد منیر نے کہا کہ مقامی حکومتوں میں خواتین کا کوٹہ مقرر ہوا ہے، لبیر قوانین لاگو ہوئے ہیں، خواتین کے تحفظ کیلئے ہراسمنٹ قوانین لاگو کئے ہیں۔ کانفرنس میں وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر کنول امین، ایران کے کلچرل اتاشی روناس جعفر، قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ، کانفرنس میں وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، تجزیہ نگار سلمان عابد، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سمیرا صمد، کنگز کالج لندن سے پروفیسر حمیرا اقتدار سمیت طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، جرمنی ، ایران اور پاکستان سے ماہرین تعلیم 90 سے زائد تحقیقی مقالہ جات پڑھیں گے۔ سیکرٹری محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ سمیرا صمد نے کہا کہ صوبے کی 18 یونیورسٹیوں میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جس کے تحت خواتین کی ترقی کیلئے آگاہی مہم اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد ہو رہا ہے، معذور خواتین کو کارڈ ز دیے جارہے ہیں اور خواتین پر تشدد کو روکنے کیلئے حکومت نے اقدامات ا±ٹھائے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہر سال پنجاب جینڈر پاریٹی رپورٹ شائع کی جاتی ہے۔ کانفرنس سے خطاب میں ایران کے اتاشی روناس جعفر نے کہا کہ کامیاب خواتین کی تعداد پاکستان میں کثرت سے ہیں۔ خواتین دنیا کی آدھی آبادی کا حصہ ہے خواتین نے دنیا کی مادی اور معنوی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں خواتین کی سماجی حیثیت معاشرے کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ اسلامی قوانین اور خواتین کی ترقی کے درمیان فرق مردوں کی وجہ سے ہے اسلام کی وجہ سے نہیں ہے مردوں نے خواتین کو موثر کردار ادا نہیں کرنے دیا۔