اداکارہ ریما خان نے عمرہ ادا کرلیا

مکہ مکرمہ (مشرق نیوز) سینئر اداکارہ ریما خان نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کی تصاویر شیئر کردیں۔سابق اداکارہ ، ماڈل اور ڈائریکٹر ریما خان نے مسجد الحرام میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حرم شریف میں اپنی موجودگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ ریما نے پاکستان ، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی کیں۔ریما خان نے دیگر مقامات مقدسہ پر بھی اپنی تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ ریما خان اس قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں۔ ریما خان مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔