ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع

اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ 18 مارچ کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہورہے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ائیر چیف کی مدت میں ایک سال توسیع کی منظوری دےدی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی۔

آصف زرداری ائر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا اعلان کریں گے، ظہیر بابر سدھو نے 19 مارچ 2021 کو پاک فضائیہ کی کمان سنبھالی، 1986میں بطور فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکی تھی۔