اسرائیلی وزیر کا مذاکرات بند کرکے رفح پرفوری حملے کا مطالبہ

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل کے مذہبی انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے مذاکراتی ٹیم کو قطر جانے سے روکنے اور غزہ کے انتہائی جنوبی شہر رفح میں فوری طور پر فوج داخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا کہ حماس کا خیالی موقف ظاہر کرتا ہے کہ جنگی حکومت اور سکیورٹی اداروں میں معاہدے کے حامی اپنا راستہ کھو چکے ہیں۔ وہ قیدیوں کے تبادلے کے مجوزہ معاہدے پر حماس کے ردعمل کا حوالہ دے رہے تھے۔انہوں نے مزید کہاکہ نیتن یاہو کو مذاکراتی وفد کو قطر نہیں بھیجنا چاہیے اور فوج کو فوری طور پر رفح میں داخل کرنا چاہیے۔ حماس کے تباہ ہونے تک فوجی دبا بڑھانا چاہیے۔ صرف اسی صورت میں یرغمالیوں کی واپسی ممکن ہو سکے گی۔