لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے شہدا کی قربانیوں کا مذاق اڑانے ،پاکستان مخالف مہم چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،پی ٹی آئی بھارت کےساتھ ملکر پاک فوج کا مذاق اڑا رہی ہے، پاک فوج تو بقا کی ضمانت ہیں، کچھ لائن کراس نہیں کرنی چاہیے اور ایسا کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے،قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاامریکی سازش کا نعرہ لگانے والے اب امریکہ کی فٹ پاتھوں پر بیٹھ کر پاکستان کےخلاف نعرے لگوا رہے ہیں،پی ٹی آئی پہلے بھی شہدا کےخلاف توہین آمیز رویہ اختیار کر چکی،رویہ ناقابل برداشت ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں ،عوام نے بڑی قربانیاں دیں، قربانیوں کی وجہ سے ہی ملک قائم و دائم ہے، شہداکے خاندانوں کےساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہااگر ملکی مفاد اور شہدا کا مذاق اڑائیں گے تو اجازت نہیں دیں گے،سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہیے، شہدا کی توہین کرنےوالے اکاﺅنٹس کی شناخت کرکے کارروائی کریں گے،شہدا کا مذاق اڑانے والے ملک دشمن ہیں،عطا تارڑ نے کہاعوام کی زندگیوں کو آسان بنانا مشن اور مسائل کا حل ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو درپیش مسائل حل کرنے کےلئے فوری اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے آتے ہی اپنا ایجنڈا دیا، معیشت کو درپیش مسائل فوری حل کے متقاضی ہیں۔
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
جیٹ فیول 12.06،لائٹ آئل11.44،مٹی کاتیل 10.42روپے لٹر سستا
















