پاک، نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر غور

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے مقامی کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عارضی طور پر صرف ایک سیریز کیلئے کسی پاکستانی کوچ کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شین واٹسن پاکستان کی صرف وائٹ بال کوچنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ پی سی بی دونوں فارمیٹ کا ایک ہی کوچ رکھنا چاہتا ہے اور طویل معاہدہ چاہتا ہے۔ذرائع کے مطابق وقت کی کمی اور موجودہ صورتحال میں پاک نیوزی لینڈ سیریز میں مقامی کوچ کیلئے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔