سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کےلئے تیار ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے سی پیک کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کےلئے تیار ہیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبے سے غربت کا خاتمہ اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔

غیرملکی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہاسی پیک خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کےساتھ کام کر رہا ہے، مقصد سرخ فیتے کا خاتمہ، تاخیری حربوں اور رکاوٹوں کو دورکرنا ہے، پاکستان صنعتی پارکس، ایکسپورٹ زونز بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا مقصد تکنیکی ترقی، زراعت کا فروغ ہے۔

وزیراعظم نے کہاایس آئی ایف سی سی پیک منصوبوں میں تاخیرو دیگر مسائل کو دور کرے گی، پاکستان سٹیل، ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں چینی مشترکہ منصوبوں کا منتظر ہے، پاکستان، چین متحد ہو کر ترقی و خوشحالی کے مقاصد حاصل کریں گے، چینی صدر کی پاکستان کےلئے مسلسل حمایت کو دل سے سراہتے ہیں، پاکستان کو چینی جدت کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہئے، چین کی ترقی عظیم کامیابی کا نمونہ ہے۔