میرا نام ہر گانے میں آتا ہے، اس بات سے مجھے الجھن تھی: صنم سعید

کراچی (مشرق نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ا±نہیں پہلے اپنا نام پسند نہیں تھا۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس شو کے میزبان انکے شوہر محب مرزا تھے۔محب مرزا کا اہلیہ و اداکارہ صنم سعید سے سوال کرنا تھا کہ جب آپ کا نام صنم رکھا گیا تو آپ کو اپنے نام سے کیا الجھن تھی؟اس پر صنم سعید نے بتایا کہ انکا نام تقریباً ہر بھارتی گانے میں آتا تھا، ہر کوئی انکا نام لے کر گانا گاتا تھا، انہیں یہ بہت برا لگتا تھا۔اس دوران محب مرزا نے ہنستے ہوئے کہا کہ رکشوں کے پیچھے بھی آپ کا نام ’میرے صنم‘ درج ہوتا ہے۔اس پر صنم سعید بھی ہنس پڑیں، انہوں نے کہا کہ رکشوں کے پیچھے، ہر جگہ اس نام کا استعمال ہوتا تھا، اس لئے پہلے انہیں اپنا نام پسند نہیں تھا مگر اب انہیں اپنا نام اچھا لگنے لگ گیا ہے۔