کابل:(مشرق نیوز)افغان طالبان حکومت نے کہاہے پاکستان کےساتھ اقتصادی، سفارتی، ثقافتی و مذہبی معاملات میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
ترجمان طالبان ذبیح مجاہد نے کہا امارت اسلامیہ ہمیشہ پاکستان سمیت تمام پڑوسیوں کےساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے، پاکستان میں نئی حکومت قائم ہوئی، افغانستان کو پاکستان کےساتھ اچھے تعلقات کی ضرورت ہے، امید ہے نئی حکومت مہاجرین کی بے دخلی کے فیصلے پر لچک دکھائے گی، تعلقات کی توسیع، افغان تاجروں کے چیلنجز اور سرحد ی سمیت مختلف مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کےساتھ اچھے تعلقات چاہتے،نئی حکومت مہاجرین کی بے دخلی پر دلچک دکھائے،طالبان
















