اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اے این پی نے کہاہے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے پوری قوم کے چور ہیں، چیف جسٹس الیکشن ڈرامے کا نوٹس لیکر اپنی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنائیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا ایمل ولی خان نے کہا آئین کےساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، اسلام آباد کو دوسرے شہروں کی آواز سنائی نہیں دے رہی، عوامی نیشنل پارٹی کی کوشش ہے اپنی آوازاسلام آباد تک پہنچائے، الیکشن تاریخ کے بدترین انتخابات تھے۔
ایمل ولی خان نے کہادھاندلی کا آغاز 9 مئی کو ہوا، 9 مئی واقعات کے بعد پکڑ دھکڑ ہوتی ہے، ایک ایک تھپڑ کی مار پر نئی پارٹیاں بنائی جاتی ہیں، دوسری طرف خیبرپختونخوا میں 9 مئی میں ملوث لوگ حکومت بناتے ہیں،عالمی ادارے کہہ رہے ہیں صوبے میں 70 سے 75 فیصد دھاندلی ہوئی، پشاور میں ایک امیدوار کے 2 ہزار ووٹوں کو 22 ہزار کر کے جتوا یا گیا۔
چیف جسٹس الیکشن ڈرامے کا نوٹس لیں،اے این پی


















