ایک ہی مقدمے میں ضمانت کے بعدنئی دفعات کے تحت دوبارہ گرفتاری غیر قانونی

لاہور:( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کابڑا فیصلہ،ایک ہی مقدمے میں ضمانت کے بعد نئی دفعات کے تحت دوبارہ گرفتاری کو غیر قانونی قرار دےدیا۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے مجتبیٰ سلیم بٹ کی درخواست پر 10صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاقانون نافذکرنے والے اداروں کوعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،عدالت کے سامنے سوال تھا ملزم کو ضمانت ملنے کے بعدنئی دفعات شامل کر کے دوبارہ گرفتار کیا جاسکتا ؟ اگر عدالت کسی ملزم کو ضمانت دے تو متعلقہ اداروں کواحترام کرنا چاہیے۔

فیصلے میں کہاگیا ملزم کو رہا ہونے کے بعد نئے الزامات کے تحت گرفتارنہیں کیا جا سکتا، کسی بھی شخص کی آزادی کے حق کو مجروح نہیں کیا جاسکتا ،پولیس نے قانونی پروسیجر پر عملدرآمد نہ کر کے عدالتی احکامات کی حکم عدولی کی ،پولیس کاعمل عدالتی احکامات و ملزم کے آئینی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ،مغوی کی گرفتار ی غیر قانونی قرار دی جاتی ہے۔