الیکشن کمیشن نے تقرر و تبادلوں ،ترقیاتی منصوبوں اوربھرتی پر عائد پابندی اٹھالی

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے تقرر و تبادلوں ،ترقیاتی منصوبوں اوربھرتی پر عائد پابندی اٹھالی۔

ای سی پی کے مطابق نگران حکومتوں کی مدت مکمل ہونے پر پابندی اٹھائی گئی،منتخب حکومتیں اپنے روزمرہ امور انجام دے سکتی ہیں، منتخب حکومت اب تمام معاملات کو ریگولیٹ کرے گی۔