مودی کسانوں کا قاتل، واشنگٹن میں سکھوں کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مودی کو کسانوں کا قاتل قرار دیدیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سکھوں کی جانب سے بھارت میں کسانوں پر مظالم کے خلاف اور خالصتان بنانے کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔سکھ مظاہرین نے کہا بھارتی کسانوں پر مظالم کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں، کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔سکھ فار جسٹس کے رہنما ڈاکٹر بخشش سندھو نے کہابھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔