انتظامی مالی اختیارت کی نچلی سطح تک منتقلی،(ن) لیگ،ایم کیو ایم میں آئینی ترامیم کا معاہدہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں حکومتی بنچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا،دونوں جماعتوں کے رہنماوں کے درمیان اہم اجلاس ہوا، جس میں معاہدے پر دستخط کیے گئے،3 نکات پر مشتمل معاہدے میں بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل سے متعلق نکات بھی شامل ہیں، علاوہ ازیں چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہو گی، معاہدے میں پہلا نکتہ ہے انتظامی مالی اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں، دوسرا نکتہ یہ ہے این ایف سی ایوارڈ میں آئین میں لکھ دیا جائے کہ ڈسٹرکٹ اور ٹاون کو مالی وسائل دیے جائیں جبکہ تیسرا نکتہ ہر 4 سال بعد مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانے پر قانون سازی کی جائے گی،معاہدے کے مطابق ایم کیو ایم اپوزیشن کے بجائے حکومتی بنچز پر بیٹھے گی اور مسلم لیگ ن کی وزیراعظم اور سپیکر کے انتخاب کےلئے حمایت کی جائے گی۔