کراچی:(بیورورپورٹ)سینٹ کی11خالی نشستوں پر جلد انتخابات کرائیں،پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کے نام اپنے خط میں سینیٹر تاج حیدر نے لکھا 11نشستیں خالی ہونے سے سینٹ نامکمل اور تعداد میں کمی تقریباً 10فیصد ہے،الیکشن ایکٹ کا سیکشن 127سینٹ کے تمام انتخابات کا طریقہ کار بتاتا ہے ،ایکٹ کے تحت انتخابی شیڈول کے ہر مرحلے کو مکمل کرنے کےلئے ایک دن سے زیادہ کا وقت نہیں دیا جاتا،استدعا ہے خالی نشستوں پر جلد انتخابات کرائے جائیں۔
پی پی نے سینٹ کی 11خالی نشستوں پر جلد انتخابات کیلئے خط لکھ دیا
















