واشنگٹن :(خواجہ فاروق)دھاندلی تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کریں، امریکی قانون سازوں نے بائیڈن سے بڑا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے ممبران نے جوبائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا نئی پاکستانی حکومت کو تب تک تسلیم نہ کریں جب تک تحقیقات سے ثابت نہ ہو جائے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی،امریکی کانگریس مین گریگ کیسر کی سربراہی اور کانگریس کے 30دیگر اراکین کے دستخط کردہ خط میں 8فروری کے عام انتخابات سے قبل اور بعد میں دھاندلی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
خط میں جوبائیڈن سے کہا گیاپاکستانی حکام پر تمام لوگوں کی رہائی کیلئے دباﺅ ڈالیںجنہیں سیاسی تقریر یا سرگرمی میں ملوث ہونے پر حراست میں لیا گیا ہو۔
جوبائیڈن انتظامیہ دھاندلی تحقیقات تک نئی پاکستانی حکومت کو تسلیم نہ کرے، امریکی قانون ساز

















