امریکہ کا غزہ پر طیاروں سے امداد گرانے پر غور
واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی عہدیداران نے کہا ہے کہ وائٹ ہاﺅس غزہ کی پٹی پر امریکی فوجی طیاروں کے ذریعے امداد پہنچانے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔ فضائی راستے سے امداد پہنچانے پر غور زمینی راستے سے امداد پہنچانے میں دشواری اور امدادی عمل کے سست روی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔امریکی عہدیداروں نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کیلئے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے مطالعے میں غزہ خاص طور پر شمالی غزہ کی پٹی میں لوگوں تک امداد پہنچانا ہے جہاں فاقہ کشی کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ وائٹ ہاوس حال ہی میں غزہ پر امداد چھوڑنے کے آپشن کا مطالعہ کرنے کیلئے فوری قدم نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔

















