لاہور: ( رپورٹنگ ٹیم)سیاہ ترین دن،سپیکر نے جمہوری عمل کو بلڈوز کیا،سنی اتحاد کونسل،پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ماننے سے انکار کردیا۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحادکونسل کے رانا آفتاب نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب اخلاقی، جمہوری و آئینی نہیں، سپیکر نے جمہوری عمل جس طرح بلڈوز کیا ایسا سیاسی تاریخ میں نہیں دیکھا،بڑا دل کرکے آئے تھے لیکن بولنے ہی نہیں دیا گیا، صرف کہنا چاہتے تھے اراکین کو اندرآنے دیا جائے، جمہوری عمل کےلئے انتخاب کو نہیں مانتے، انہوں نے ممبران کو زر خرید سمجھا ہوا ہے۔
رانا آفتاب نے کہا قانونی ٹیم معاملے کو دیکھے گی،پنجاب اسمبلی کے رولز کی خلاف ورزی کی گئی ،بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ پارٹی کرے گی،ایوان مکمل ہی نہیں تو کیسے چلے گا؟ثابت کریں گے پنجاب اپوزیشن کے سر پر چلے گا۔
ادھر ترجمان پی ٹی آئی نے کہاجعلی وزیر اعلیٰ کاانتخاب کیا گیا،ایک نشست بھی حاصل نہ کرپانے والی مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کی کرسی کی خواہش کرتے شرم آنی چاہیے، سالہا سال سے ملک و قوم کو لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا خاندان ایک بار پھر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے کیلئے سرگرم ہے،پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اورمنتخب اراکین کو اجلاس میں شرکت سے روکنا غیرآئینی و شرمناک ہے،عوام کا مینڈیٹ چرانے کے بعد ایوان کا تقدس پامال کیا گیا،جعلی وزیر اعلیٰ کی صورت اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
جعلی وزیراعلیٰ نا منظور،سیاہ ترین دن،سپیکر نے جمہوری عمل کو بلڈوز کیا،سنی اتحاد کونسل،پی ٹی آئی
















