ثابت کرینگے پنجاب اپوزیشن کے سر پر چلے گا، سنی اتحاد کونسل

لاہور: (رپورٹنگ ٹیم) سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے ایوان مکمل ہی نہیں تو کیسے چلے گا؟ثابت کریں گے پنجاب اپوزیشن کے سر پر چلے گا۔

وزیراعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار رانا آفتاب نے پارٹی رہنما ڈاکٹر نثار جٹ کے ہمراہ صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورٹ آف لا میں جانا ہو گا، ملک سے سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے جن حالات میں ڈاکٹر صاحب نے الیکشن لڑا سب کے سامنے ہے، اہلیہ نے بھی بہت مشکلات کاٹیں، ایک تھانے کی پولیس گھر سے جاتی تو دوسرے تھانے کی آ جاتی تھی۔

نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نثارجٹ نے کہا مال روڈ پر ہی روک لیا گیا اور کہا گیا آپ نے پیدل جانا ہے گاڑیاں آگے نہیں جا سکتیں،اپوزیشن کو ساتھ لےکر چلنا ہو گا، بطور اپوزیشن ثابت کرنا چاہتے ہیں پنجاب کی بہتری کےلئے کام کریں گے۔