سب سے پہلے PTIسے رابطہ کیا ،جواب میں انکار ملا،خورشید شاہ

کراچی:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے سب سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ،جواب میں جواب انکار ملا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا جمہوریت کی چابی پیپلز پارٹی کے پاس ہے،ن لیگ کےساتھ بغیر کسی لالچ کے بیٹھے ہیں، وزارت عظمیٰ کےلئے ووٹ دینے کےساتھ قانون سازی و دیگر معاملات میں بھی تعاون کریں گے مگر وفاقی حکومت سے کوئی وزارت نہیں لیں گے۔

خورشید شاہ نے کہاآئی ایم ایف کو خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،کے پی کے میں اے این پی کس کےخلاف احتجاج کررہی ہے، جی ڈی اے تو کبھی بھی ایک سیٹ سے زیادہ نہیں جیتی،چیئرمین سینٹ کےلئے یوسف رضا گیلانی کانام زیر غور ہے۔