اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
چیئرمین شپ کیلئے بیرسٹر گوہر امیدوار ہیں،نامزد امیدوار برائے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذات بھی جمع ہوگئے، سندھ اشرف قریشی، بلوچستان اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نے چیئرمین کیلئے کاغذات جمع کرائے۔
پنجاب یاسمین راشد ،خان مدنی ،اسد حنیف ،سندھ حلیم عادل شیخ ،خاوند بخش ،بلوچستان ڈاکٹر منیر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے پینلز کے ہمراہ کاغذات جمع کرا دیئے،خیبرپختونخوا سے بانی پی ٹی آئی کے نامزد علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پینل نے کاغذات جمع کرائے،انٹرا پارٹی انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو ہوں گے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
















