لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)قیا م پاکستان سے لیکر اب تک 29شخصیات نے تخت پنجاب سنبھالا،کئی نامور سیاسی شخصیات وزیر اعلیٰ بنیں ،متعدد نے بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب فرائض سرانجام دئیے۔
پاکستان معرض وجود میں آیا تو پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ کا سہرا افتخار حسین ممدوٹ کے سر سجا، 15 اگست 1947 سے 25 جنوری 1949 تک وزیراعلیٰ پنجاب رہے، میاں ممتاز دولتانہ دوسرے ،فیروز خان نون تیسرے، سردار عبدالحمید دستی چوتھے وزیر اعلیٰ بنے،وزیراعلیٰ بننے والوں میںڈاکٹر خان،سردار عبدالرشید خان، نواب مظفر علی قزلباش ،شیخ مسعود صادق ،خان حبیب ،ملک خدا بخش بچہ ،ملک معراج خالد ،غلام مصطفی کھر،حنیف رامے،نواب صادق حسین قریشی ودیگر شامل ہیں۔
نواز شریف نے 1985 میں پنجاب کے 15ویں وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کیا اور 2مرتبہ عہدے پر فائز رہے،نواز شریف کے بعد غلام حیدر وائیں لگ بھگ 3 سال تک وزیر اعلیٰ رہے، غلام حیدر وائیں کے بعد میاں منظور وٹو 2 مرتبہ وزیر اعلیٰ بنے، شیخ منظور الٰہی نے بطور نگران وزیر اعلیٰ فرائض نبھائے۔
منظور وٹو کے بعد سردار عارف نکئی ،1997 سے 1999 تک شہباز شریف وزیراعلیٰ بنے،2002 میں پرویز الٰہی نے تخت سنبھالا،جسٹس ریٹائرڈ اعجاز نثار نے نگران وزیر اعلیٰ کی ڈیوٹی نبھائی پھر عارضی طور پر دوست کھوسہ وزیر اعلیٰ بنے،دوست کھوسہ کے بعد شہباز شریف وزیر اعلیٰ بنے ،2013 سے 2018 تک شہباز شریف پھر عہدے پر فائز ہوئے۔
شہباز شریف کو 3 بار وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ 12 برس سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہے،2018 سے 2022 تک عثمان بزدار کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا منصب ملا، عثمان بزدار کے بعد حمزہ شہباز کو 87 روز کیلئے وزارت اعلیٰ ملی ،پرویز الٰہی کو پھر موقع ملا اور وہ 22 جنوری 2023 تک 179 روز کےلئے وزیر اعلیٰ رہے،محسن نقوی نے نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر 13 ماہ کا عرصہ گزارا،تیزی سے کام کرنے پر محسن سپیڈ کے نام سے مشہور ہوئے، اب مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن کر نئی تاریخ رقم کریں گی۔
قیا م پاکستان سے لیکر اب تک 29شخصیات نے تخت پنجاب سنبھالا
















