ن لیگ،ایم کیو ایم میں پاور شیئرنگ فارمولے پر ڈیڈ لاک

لاہور:(خبر نگار)ن لیگ،ایم کیو ایم میں پاور شیئرنگ فارمولے پر ڈیڈ لاک،متحدہ نے 5سے 6وزارتیں مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان پاورشیئرنگ معاملے پر ہونےوالے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی،ن لیگ چاہتی ہے وزیراعظم کا حلف ہونے کے بعد معاملات طے کیے جائیں، ن لیگ نے ابھی وزارتوں کےلئے نام فائنل نہیں کیے،ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ایسی وزارتیں چاہتی ہے جس سے شہریوں کے مسائل حل کر سکے۔

متحدہ ذرائع کے مطابق وزارتوں میں ایم کیو ایم کا ممبران کے تناسب سے زیادہ حق بنتا ہے، ایم کیوایم نے شروع میں ہی وزارتوں کے نام دے دئیے تھے،ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم میری ٹائم، توانائی یا پٹرولیم،مواصلات ،لیبر، اوورسیز اور ہاوسنگ کی وزارتیں چاہتی ہے۔