عوامی مینڈیٹ پر کھلی نقب ملکی مفاد سے متصادم ہے:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا ہے فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ پر کھلی نقب ہر لحاظ سے عوامی ووٹوں کی بے حرمتی ،دستور و جمہوریت کی پامالی کے مترادف اور ملکی مفاد سے متصادم ہے،پاکستان کا مستقبل دستور کی مکمل بالادستی و جمہوری اقدار و روایات کے ازحد احترام سے جڑا ہے،تاریخ گواہ ہے جب بھی دستور و جمہوریت سے بے نیاز ہوکر نظم ریاست چلانے کی کوشش کی گئی، ملک بحرانوں کی لپیٹ میں آیا اور حادثات نے دہلیز پر دستک دی۔

بیرسٹر گوہر نے کہابانی پی ٹی آئی عمران خان کو جھوٹے، من گھڑت و جعلی مقدمات میں جیل میں ناحق قید ،پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان چھین لیا گیا،انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی،تمام ہتھکنڈوں کے باوجود تحریک انصاف کو سونپے گئے واضح و فیصلہ کن عوامی مینڈیٹ پر کھلی نقب زنی ہر لحاظ سے عوام کے ووٹوں کی بے حرمتی اور دستور و جمہوریت کی پامالی کے مترادف اور پاکستان کے مفاد سے متصادم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاعوام کی منتخب اکثریت کو جبراً اقلیت میں بدلنے کا اقدام پر لحاظ سے تباہی کا نسخہ ہے،عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کی روش ترک کرکے فی الفور فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اورپی ٹی آئی کی چھینی گئی نشستیں لوٹائی جائیں۔