سینیٹر فیصل جاوید نے خودکو سرنڈر کردیا، وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) عدالت نے سرنڈرکرنے پر سینیٹر فیصل جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردئیے۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اسلام آباد کی مقامی عدالت پہنچے اورخود کو سینئر سول جج قدرت کی عدالت میں سرنڈر کیا، فیصل جاوید کی جانب سے سردارمصروف عدالت پیش ہوئے۔

سول جج قدرت نے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے اور تھانہ بنی گالہ کیس میںفرد جرم عائد کرنے کےلئے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔