پی ٹی آئی کا 15روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ،شیڈول تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے 15روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیڈول تیار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن 15روز میں کرائے جائیں گے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چیئرمین نامزد کیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر رﺅف حسن ہوں گے، الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت کرائے جائیں گے