اسلام آباد:(بیورورپورٹ)”آپ نے بہت دیر کردی“جے یوآئی کی بلوچستان میں حکومت سازی کی پیشکش پر ن لیگ نے لال جھنڈی دکھادی، ن لیگ،جے یو آئی وفدمیںملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
دونوں جماعتوں کے وفودکے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی،سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہاجے یو آئی،ن لیگ کم ازکم بلوچستان میں حکومت بناسکتی ہیں۔
ن لیگی اسحاق ڈار نے کہا چاہتے تھے مل کر چلا جائے لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کردی،4دن سے کوشش کر رہے تھے لیکن رابطہ نہیں ہوا،اب پیپلزپارٹی کےساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ کرلیا ، ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کےساتھ ملکر حکومت بنانےوالی ہے،اسحاق ڈار نے مزید کہا جے یو آئی ،ن لیگ کا پرانا ساتھ ہے، گرم سرد موسم میں ساتھ چلے ہیں، جے یو آئی کی پیشکش سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائےگااب اعلیٰ قیادت ہی کوئی فیصلہ کرسکتی ہے۔
”آپ نے بہت دیر کردی“ن لیگ نے جے یوآئی کو لال جھنڈی دکھادی
















