اسلام آباد:(بیورورپورٹ)احتساب عدالت کے جج بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،وزارت قانون کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ناصر جاوید راناکو احتساب عدالت کا جج تعینات کرنے کی منظوری دےدی۔
جج بشیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ،بطور او ایس ڈی اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرینگے۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کو سیشن جج ایسٹ اسلا م آباد تعینات کردیا گیا، رجسٹرارہائیکورٹ نے تبادلوں و تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کئے۔
احتساب عدالت کے جج بشیر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

















