دیوار سے لگانے والوں کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے،اے این پی

صوابی :(مشرق نیوز)اے این پی نے عام انتخابات میں دیوار سے لگانے والوں کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے کااعلان کردیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا ہر قدم آئین، قانون اور دستور کے اندر ہوگا، ریاست سے لڑائی چاہتے ہیں نہ کسی ادارے سے، آئین کہتا ہے سیاست میں فوج کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے،ریاست ،اسٹیبلشمنٹ کے کھیل کیخلاف صوابی کے لوگوں نے اعلان جنگ کر دیا۔

ایمل ولی نے کہاعوامی نیشنل پارٹی جناح کی تحریک کا آغاز کر رہی ہے،موجودہ نظام کےساتھ چلنے کو تیار نہیں، آئیں عہد کرتے ہیں جیل میں بھی جانا پڑے تو حق حاصل کرکے رہیں گے۔