لاہور،اسلام آباد:(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)این اے130لاہور سے کامیاب امیدوارنواز شریف کو نوٹس،ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے کہا 376میں سے 334پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق یاسمین راشد20ہزار ووٹوں کی لیڈ سے جیت رہی تھیںپھر رات کو پولیس والے آئے اور ریٹرننگ افسر کو تبدیل کردیا گیا، ایجنٹس کو نکال کرباقی 33پولنگ سٹیشنز سے نواز شریف کو ایک لاکھ ایک ہزار ووٹ ڈال دئیے گئے۔
ممبرالیکشن کمیشن نے کہاکیس میں تو الیکشن کمیشن بھی جوابدہ ہے اب کیس اپنے خلاف سنیں؟ الیکشن کمیشن نے این اے130لاہور سے کامیاب امیدوار نواز شریف کو نوٹس جاری کرکے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی اورمزید سماعت 27فروری تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 64 گجرات میں قیصرہ الٰہی کی انتخابی عذرداری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ8 حلقے سے دیگر امیدواروں نے بھی فریق بننے کےلئے درخواستیں جمع کرادیں۔
این اے130سے کامیاب امیدوارنواز شریف کو نوٹس
















