مدر آف آل یوٹرن نے ووٹ کی بجائے بوٹ کو عزت دےدی،عمران خان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے مدر آف آل یوٹرن نے ووٹ کی بجائے بوٹ کو عزت دےدی، عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔

اڈیالہ میںملاقات کرنےوالی اپنی بہنوں علیمہ،عظمیٰ خان سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا مدر آف آل ریگنگ میں پارٹی ختم کرنا، بیٹ کا نشان لینا، انتخابی جلسوں تک کی اجازت نہ دیناشامل تھا، مدر آف آل ریگنگ بند ہونی چاہیے، دنیا کے سامنے مزید تماشا نہ بنائیں ،مینڈیٹ لینے والوں کوحق واپس کیاجائے۔

سابق وزیراعظم نے کہاووٹنگ ڈے پر انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، لوگ ووٹ کےلئے ادھر ادھر بھٹکتے رہے، رات کو خواہشات کے مطابق نتائج نہ ملے تو دوبارہ انٹرنیٹ بند کر دیا گیا،مدر آف پوسٹ پول ریگنگ کی گئی،دھاندلی کے واضح شواہد موجود ہیں،ثبوت دینے والوں کو مار دیاجائےگا،فکر ہے مستعفی کمشنر پنڈی پر تشدد کیا جائےگا۔