عمران کو رہا،وزرات عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے،مشاہد حسین

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سینیٹرمشاہد حسین سید نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کوعام معافی اور وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دینے کا مطالبہ کر دیا۔

سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا پی ٹی آئی کو سسٹم میں شامل کیا جائے، 3سیاسی جماعتوں نے ملکر فیصلہ نہ کیا تو کوئی اور کرےگا،نوازشریف دل بڑا کرکے پیپلز پارٹی کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کریں اور خود سربراہ مملکت بنیں،بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،کالعدم ٹی ٹی پی کےساتھ بات ہوسکتی ہے تو سیاسی جماعتوں سے کیوں نہیں ؟ مشترکہ حکومت بنائی جائے اور سب جماعتوں کو شامل کیا جائے۔