لاہور: ( اپنے رپورٹر سے )نومنتخب مزید 6ایم پی اے کی شمولیت،ن لیگ نے پنجاب میںسادہ اکثریت حاصل کرلی۔
نامزد وزیراعظم وصدر ن لیگ شہباز شریف سے پی پی 132سے سلطان باجوہ، پی پی 288 سے حنیف پتافی، پی پی 289سے محمود قادر خان ، پی پی 94 تیمور لالی اوررضا ،اکبر ،اصغرحیات ہراج نے ملاقات کر کے پارٹی میں شمولیت کا باضاطہ اعلان کیا ،نومنتخب اراکین اسمبلی نے نواز،شہباز پر مکمل اعتماد کا اظہار اوروزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔
شہباز شریف نے کہا سب قائد نواز شریف ،عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اتحاد و تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے،نواز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت ،پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے، مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا چیلنج ہے۔
بعد ازاں سینئر نائب صدر ن لیگ ووزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزد امیدوار مریم نواز سے بھی پی پی 132ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی 225لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی 289ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی 288ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی 94چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی 283لیہ سے علی اصغر گورمانی نے ملاقات کر کے نواز شریف کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاآپ کی شمولیت سے پنجاب کے عوام کی خوشحالی کا مقصد حاصل ہوگا، ماضی کی تباہی سے عوام کو نجات دلا کر خوشحال مستقبل سے ہمکنار کریں گے۔
دریں اثنا مزید اراکین کی شمولیت سے ن لیگ نے پنجاب میں حکومت سازی کےلئے نمبر گیم اکیلے ہی پوری کرلی،آزاد ایم پی ایز کی شمولیت سے پنجاب میں ن لیگ کے اراکین کی تعداد151تک جا پہنچی،خواتین 33اور4 اقلیتی نشستیں الاٹ ہونے پر اراکین 188ہوجائےں گے جبکہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے 186ممبران کی حمایت درکار ہے۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















