اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے ن لیگ،پی پی کی ہر سازش اور پس پردہ مک مکا کا توڑ نکالیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہاعوام کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد پی ڈی ایم کے کل پرزوں نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے نئے ناٹک کا آغاز کردیا ،ن لیگ،پی پی کی ہر سازش اور پس پردہ مک مکا کا توڑ نکالیں گے اور ملک و قوم کو دونوں کے شر سے محفوظ بنائیں گے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا زرداری کے فرزند کی سوچ جمہوری ہوتی تو جاتی امرا کے قزاقوں کےساتھ مک مکا کی نئی مہم چلانے کی بجائے پی ٹی آئی کو میسر عوامی مینڈیٹ تسلیم کرتے اور ووٹ کی کھلی بے حرمتی کی مذمت کرتے،قوم کی آئندہ نسلوں کو گروی رکھ کر اپنی موجودہ و آئندہ نسلوں کے مستقبل محفوظ بنانے کے مکروہ منصوبے عوام خاک میں ملائیں گے۔
ن لیگ،پی پی کی ہر سازش اور پس پردہ مک مکا کا توڑ نکالیں گے،پی ٹی آئی
















