نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی 26 مقدمات میں ضمانتیں

ڈیرہ اسماعیل خان :(بیورورپورٹ)نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی 26 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہوگئیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بنچ میں پیش ہوئے،عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد 26مقدمات میں ضمانتیں دےدیں،واضح رہے پی ٹی آئی رہنما پر راولپنڈی،فیصل سمیت متعدد شہروں میں مقدمات درج ہیں۔