پشاور:(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی مزید 2نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھی،کے پی اسمبلی میں نمائندگی ختم ہوگئی۔
باجوڑ سے پی کے 21 کے سرکاری نتیجے کے مطابق کامیاب جماعت اسلامی کے امیدوار سردار خان کی جیت ہار میں بدل گئی،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اجمل خان 16712 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔
پی کے 20 میں بھی ابتدائی نتائج میں کامیاب قرار دئیے گئے جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا وحید گل ہار گئے،سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار انور زیب خان 12903 ووٹ لےکرفاتح ٹھہرے۔
قبل ازیںپی کے 17 میں بھی جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب قرارپانے کے بعد دوبارہ گنتی میں ہار ے،مزید 2نشستیں ہارنے کے بعد آئندہ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی ختم ہوگئی۔
جماعت اسلامی مزید 2 نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھی،کے پی میں صفایا
















